تلہ گنگ میں سی این جی اسٹیشنز کے بعد گیس کی بندش کے باوجود شہر کے اکثر علاقوں میں گیس کا پریشرنہ ہونے بر ابر ہے

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تحصیل تلہ گنگ میں سی این جی اسٹیشنز کے بعد گیس کی بندش کے باوجود شہر کے اکثر علاقوں میں گیس کا پریشرنہ ہو نے بر ابر ہے ۔ دیگر علاقوں میں بھی گیس پریشر کم ہونے کی وجہ سے گھریلوں صارفین کے چولہے تک نہ جل سکے۔

گیزر اور چولہے بند ہونے کے وجہ سے شہریوں کو کھانے پکانے اور گرم پانی کے حصول میں شدید دشواری، وزارت پٹرولیم گیس بحران کوئی مستقل حل تلاش کرنے کے بجائے لوڈشیڈنگ کے دورانیے کو بڑھا رہی ہے۔ گاڑیوں کے مالکان کے بعد گھریلو صارفین کی اکثریت نے سی این جی کی بندش کے باعث ایل پی جی سلینڈر خریدنا شروع کر دیئے ہیں۔