تمام الزامات بے بنیاد ہیں ٹھوس شواہد موجود نہیں، ارسلان افتخار

arsalan iftikhar chaudhry

arsalan iftikhar chaudhry

پاکستان : (جیو ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان کے بیٹے اور ازخود نوٹس کیس کے مرکزی کردارارسلان افتخار نے تحریری بیان میں اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو بے بنیاد قراردیدیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کے صاحبزادے ارسلان افتخار نے مبینہ بدعنوانیوں پر اپنے خلاف جاری ازخودنوٹس کیس میں تحریری بیان سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا، بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ان پر لگائے گئے تمام الزامت بے بنیاد ہیں اور کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں۔ان کاکہنا تھا کہ ٹی وی اینکرز کے بیانات کی کوئی قانو نی حیثیت نہیں،مجھے بدنام کر نے پرملک ریاض کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے،ارسلان افتخار نے مزید کہا کہ انہوں نے دوہزار دس اور گیارہ میں اپنے خرچ پر لندن میں فلیٹ کرائے پر لیا،وہ نہیں جانتے اس فلیٹ کا کرایہ کس کے کریڈٹ کارڈ سے ادا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی دورے پر پینتالیس لاکھ روپے خرچ ہوئے ،جو چیک کی صورت ادا کردئیے تھے،چیف جسٹس کے بیٹے نے کہا کہ ملک ریاض الزامات لگا کر کیا چاہتے ہیں،ان سے پوچھا جائے،ارسلان افتخار نے مزیدکہا کہ ان کا جواب حتمی نہ سمجھاجائے،کیونکہ ملک ریاض نے ابھی تک جواب نہیں دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ملک ریاض کی بیٹی اورداماد سے کوئی کاروباری تعلق نہیں۔