پھولنگر : ڈاکٹر عبدالخالق کے قائم کردہ ادارہ دارالاصلاح کا 22واں سالانہ اجتماع بھائی پھیرو میں منعقد ہوا۔ جس میں ملک کے طول و عرض سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض عبداللہ شکیل نے ادا کیے۔ بابر اسمعیٰل صدر دارالاصلاح نے اپنے درس قرآن میں کہا کہ اللہ نے جن و انس کو اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا اور باقی کائنات کو اس کے لیے مسخر کیا۔ صدارتی خطاب میں ڈاکٹر شبیر احمد منصوری(ڈائریکٹر سید مودودی انسٹیٹیوٹ ) نے کہا کہ تمام انسانیت کی نجات قرآن پر عمل میں ہے ۔ قرآن سے اپنے تعلق کو جتنا مضبوط کرتے جائیں گے اتنی ہی رحمتیں اور برکتیں ہم پر نازل ہوتی رہیں گی۔ ان کے علاوہ دیگر مقررین جن میں ڈاکٹر اختر حسین عزمی ، خلیل الرحمن چشتی ، زاہد اقبال اور شاہد محمودنے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ امت مسلمہ کو پستی سے نکالنے کا واحد حل تعلق باللہ اور قرآن کی تعلیمات پر عمل میں ہے۔ معاشرے کی اصلاح کے لیے باعث سال قبل ڈاکٹر عبدالخالق نے جس ادارے کی بنیاد رکھی وہ شمع آج چار سو روشنی پھیلا رہی ہے۔ ہمارے حکمرانوں کی نااہلی اور خامشی سے غیر مسلموں کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کی جرأت ہورہی ہے۔
اس مذموم سازش کے خلاف ہمیں اٹھنا چاہیے اور اپنے اپنے مقام پر اپنی اپنی صلاحیت کے مطابق اسکی مذمت کرنی چاہیے اور ایسی حرکت کرنے والوں کے خلاف عالمی سطح پر قانون سازی کی جانی چاہیے۔ آخر میں امیر جماعت اسلامی ضلع قصور عثمان غنی کی دعا سے پروگرام کا اختتام ہوا۔