توانائی بحران پر وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس آج ہو گا

Gillani

Gillani

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم سیکریٹیریٹ میں طلب کرلیا گیا۔ اجلاس میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لیے کابینہ کمیٹی اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

اجلاس میں ملک بھر میں مساوی بنیادوں پر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔کابینہ توانائی کانفرنس کے فیصلوں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لے گی۔