اسلام آباد(جیوڈیسک)سابق چئیرمین اوگرا توقیرصادق کا موٹروے کے راستے لاہور سے اسلام آباد فرارہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ موٹر وے حکام کی جانب سے نیب ٹیم کو گرفتاری کی اجازت نہ مل سکی۔
اسلام آباد سے آئی ہوئی نیب کی ٹیم تین روز سے سابق چیرمین اوگرا توقیر صادق کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے تاہم گرفتار نہ کر سکی البتہ اتوار کی شام کو اطلاع ملی کہ توقیرصادق کالے رنگ کی گاڑی میں موٹر وے کے ذریعے اسلام آباد کی طرف فرار ہو گئے نیب زرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت توقیر صادق موٹر وے پر اسلام آباد کی طرف روانہ ہیں اور موٹر وے حکام کیا جانب سے انھیں نیب کو توقیر سادق کو گرفتار کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
پیر کے روز سپریم کورٹ میں توقیر صادق کے خلا ف کرپشن کیس کی سماعت ہے جس کے لیے توقیر صا دق کو ہر حال میں وہاں پہنچنا ہے۔