توقیرصادق کو تحفظ دینے والوں کیخلاف ریفرنس دائرکرنی کا حکم

Court

Court

سپریم کورٹ(جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے سابق چیئرمین اوگرا توقیرصادق کوتحفظ دینے والوں کیخلاف ایک ہفتے میں ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے دیا، نیب حکام کہتے ہیں پرویز اشرف اور رحمان ملک پر تحفظ دینے کے الزامات ہیں۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے ایف آئی اے نے توقیرصادق فرار کا سنجیدگی سے نوٹس لیا،وزیرداخلہ پروپیگنڈا پر قانونی کارروائی کاحق رکھتے ہیں۔

اوگرا عملدرآمدکیس کی سماعت جسٹس جوادکی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے سابق چیئرمین اوگرا کی عدم گرفتاری پر برہمی کا اظہار کیا اور توقیرصادق کوتحفظ دینیوالوں کیخلاف ایک ہفتے میں ریفرنس دائرکرنیکاحکم دے دیا۔ نیب حکام نے بتایا وزیر اعظم پرویز اشرف، رحمان ملک اور جہانگیربدر پر توقیر صادق کو تحفظ دینے کے الزامات ہیں۔

جسٹس جواد نے ڈپٹی پراسیکیوٹرنیب چوہدری مظہر سے مکالمہ میں کہنا تھا آپ بیان دے دیں بڑے ملزم نہیں پکڑنا معاملہ ختم کیا جائے۔ نیب اتنی معصوم نہیں جتنا آپ ظاہرکر رہے ہیں، بتایا جائے نیب کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں یا پر کٹے ہوئے ہیں۔ چوہدری مظہر نے بتایا توقیر صادق کیس کی ابتدائی تحقیقات مکمل ہیں رپورٹ پر چئیرمین نیب کے دستخط ہونے ہیں،جس پر جسٹس خلجی نے کہا اگر دستخط چئیرمین نیب نے کرنا تو وہ تو بھول جائیں گے۔ مزید سماعت اکتیس جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

دوسری جانب وزارت داخلہ کا کہنا ہیایف آئی اے نے توقیرصادق کے فرارکاسنجیدگی سے نوٹس لیا، دبئی حکام سے ملزم کی حوالگی کا مطالبہ کررکھاہے، توقیرصادق کا نام انیس جنوری دو ہزار بارہ کوای سی ایل میں شامل کیاگیا، وزیرداخلہ بے بنیادپروپیگنڈاپرقانونی کارروائی کاحق رکھتے ہیں۔