ایران نے اعلان کیا کہ وہ امریکا میں بنائی جانے والی اسلام مخالف فلم کی وجہ سے آسکر ایوارڈ کی دوڑ میں شامل نہیں ہو رہا ہے۔ وزیر ثقافت محمد حسینی نے اعلان کیا میں سرکاری طور پر اعلان کررہا ہوں کہ ہم پیغمبر اسلام کی ناقابل برداشت توہین پر آسکر ایوارڈ میں حصہ نہیں لیں گے اور ہم دوسرے اسلامی ممالک سے کہیں گے کہ وہ بھی اس قسم کے احتجاج کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایران اکیڈمی ایوارڈ کے لئے اپنی واحد فلماے کیوب آف شوگر نہیں بھیج رہا ہے۔ یہ فیصلہ اس فلم کی پروڈکشن کمپنی سے صلاح مشورے کے بعد کیا گیا ہے۔