توہین رسالت پر مبنی حالیہ فلم سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی شدید دل آزاری ہوئی ہے
Posted on September 16, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
پیرمحل ( نامہ نگا ر) توہین رسالت پر مبنی حالیہ فلم سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی شدید دل آزاری ہوئی ہے۔ ایسے اوچھے ہتھکنڈے کرنے والوں کو اس بات کا علم ہونا چاہئے کہ مسلمان اپنی ذات ، خاندان اور ملک کی توہین کو برداشت کر سکتے ہیں مگر حضور اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی شان میں گستاخی قطعا برداشت نہیں کر سکتے۔ ان خیالات کا اظہار مولانامحمد عبداللہ چشتی ضلعی ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت پاکستان نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اللہ اور اس کے رسول سے محبت میں دیوانگی ہی مسلمانوں کا ایک اعزاز ہے۔
ناموس رسالت صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کا تحفظ ہر شے پر مقدم ہے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی محبت ہر مسلمان کا سرمایہ ہے اور یہ سرمایہ اسے اپنی جان سے بھی عزیز ہے اسلام دشمن عناصر کی اس سنگین جسارت پر مسلم ممالک کے سربراہان کی خاموشی قابل صد افسوس ہے امریکہ یہود وہنود گستاخوں کی مسلسل سرپرستی کررہا ہے ،تمام اسلامی ممالک ملکرتوہین رسالت کیخلاف بھرپورآواز اٹھائیں۔ اقوام متحدہ مسلمانوں کے حق میں غیرمؤ ثر ہوچکی ہے دنیا بھر کے مسلم ممالک کو اوآئی سی کوفعال کرنا ہوگا صیہونی قوتوں کی طرف سے آئے روز انبیا ء کرام کی اخلاق سوز اورتوہین آمیز فلم بنا کردنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔
مکار یہودی مسلمانوں کے خلاف مذہبی دہشت گردی کا مظاہرہ کر کے دنیا کو جنگ کی آگ میں جھونکنا چاہتے ہیں۔ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کا تحفظ امت مسلمہ پر فرض ہے، مسلم حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ انبیاء کرام کے گستاخوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں یہودونصاریٰ کی ناپاک جسارت کیخلاف پوری امت مسلمہ متحدہوجائے۔ غیورمسلمان یہود و نصاریٰ کے ناپاک عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے