اسلام آباد: (جیو ڈیسک) سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس میں بابر اعوان پر فرد جرم عائد کر دی گئی جبکہ بابر اعوان نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس وقت ملک میں توہین عدالت کا کوئی قانون موجود نہیں۔
فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ بابر اعوان نے آئین اور توہین عدالت کے قانون کی خلاف ورزی کی۔ سپریم کورٹ کے جج کا مذاق اڑایا، پریس کانفرنس کے ذریعے توہین عدالت کی اس موقع پر اٹارنی جنرل عرفان قادر بھی موجود تھے۔