توہین عدالت کیس: اعتزاز احسن کے ٹھوس دلائل تیار

aitzaz ahsan

aitzaz ahsan

سپریم کورٹ: (جیو ڈیسک) وزیراعظم گیلانی کے وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے وہ اس کیس میں انتہائی ٹھوس دلائل دے کر عدالت کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔ آصف زرداری کو بحیثیت صدر ملک کے اندر اور باہر استثنی حاصل ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا سوئس حکام کو خط لکھنا ہے یا نہیں، ابھی تک صفائی پیش نہیں کی۔ انیس مارچ کو عدالت میں تفصیلی موقف پیش کریں گے۔