توہین عدالت کے نئے قانون کیخلاف وکلا کا عدالتوں کا بائیکاٹ

protest

protest

کراچی (جیوڈیسک)توہین عدالت کے نئے قانون کے خلاف کراچی اور ملتان میں وکلا نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔ سائلین خوار ہوتے رہے ۔کراچی میں سٹی کورٹ، ملیر کورٹ اور دیگر ماتحت عدالتوں میں وکلا نے توہین عدالت کے قانون میں ترمیم کے خلاف ہڑتال کی۔ مقدمات کی سماعت نہ ہونے سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ہڑتال کے باعث جیلوں سے سٹی کورٹ، ملیر کورٹ اور دیگر عدالتوں میں قیدیوں کو نہیں لایا۔وکلا کا کہنا ہے کہ جب تک توہین عدالت کے نئے قانون میں ترمیم کو کالعدم قرار نہیں دیا جائے گا۔

ہڑتال جاری رہے گی۔ ملتان میں وکلا نے توہین عدالت کے نئے قانون کے خلاف ہڑتال کی۔وکلا کی بڑی تعداد نے عدلتوں کا بائیکاٹ کیا جس کے باعث پیشی پر آنے والے سائلین کو پریشانی کا سامنا رہا ۔ دور دراز کے علاقوں سے آئے پریشان حال سائلین کا کہنا ہے کہ روز روز کی ہڑتال نے انہیں پریشان کر دیا ہے۔