سیکریٹری تھر کول انرجی یونس ڈھاگانے کہا ہے کہ تھر کول بلاک سکس میں برطانوی کمپنی کول مائننگ اور پاور جنریشن میں اکسٹھ کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کریگی ۔
کراچی میں برطانوی کمپنی کے چیف ایگزیکٹوشاہ رخ خان کے ساتھ میڈیا بریفنگ میں یونس ڈھاگا نے کہاکہ اوریکل کول فیلڈز تھر سے سالانہ پچاس لاکھ ٹن کول کی پیدا وار سال دوہزار چودہ میں شروع کریگا ۔اور ابتدائی طور پر تین سو میگاواٹ کوئلے سے بجلی کی پیداوار کا آغاز کیا جائیگاجسے بڑھاکر گیارہ سو میگا واٹ تک لے جایا جائے گا۔