تہران : (جیو ڈیسک) ایران نے ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے نمائندوں سے کئے جانے والے مذاکرات کو مثبت اور تعمیری قرار دیا ہے۔ ویانا میں بین القوامی ایٹمی توانائی ایجنسی اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے دوسرے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے ایٹمی نمائندے علی اصغر سلطانی نے کہا کہ معاملات درست سمت میں جارہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران مسئلے کے حل کے لئے عالمی برداری سے تعاون جاری رکھے گا۔