تیز رفتاری سے کار چلانے اور پولیس کے اشارے پر نہ رکنے پر آسٹریلیا کے ٹینس سٹار برنارڈ کوچک کو رویے کی درستگی کا ایک سالہ تربیتی کورس کرنے کی سزا دی گئی ہے۔
ٹینس سٹار نے عدالت کو بتایا کہ کار ڈرائیونگ کے دوران مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ پولیس میرے پیچھے کیوں لگی ہے اور وہ مجھ سے کیا چاہتی ہے اسی وجہ سے میں نے اپنی کار کو نہیں روکا۔ عدالت نے ٹینس سٹار کے جواب کو نہ مانتے ہوئے انہیں سزا دی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ٹینس سٹار 2 بار سزا پا چکے ہیں۔