تیسرا ون ڈے(جیوڈیسک)) سری لنکا نے تیسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو چار وکٹوں سیشکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کرلی۔ برسبین میں کھیلے جانے والے سیریز کے تیسرے ون ڈے کا ٹاس آسٹریلیا نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوسکا۔
سری لنکن فاسٹ بولرز کے سامنے میزبان ٹیم کے بیٹسمین بے بس دکھا ئی دیئے اور بغیر طویل اننگز کھیلے پویلین پہنچ گئے۔ آسٹریلوی ٹیم چوہتر رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کینگروز کے نو کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ مچل اسٹارک ناقابل شکست بائیس رنز بناکر نمایاں رہے۔ سری لنکا کیخلاف آسٹریلیا کا یہ کم ترین اسکور ہے اس سے قبل انیس سو پچاسی میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو اکیا نوے رنز پر ڈھیر کیا تھا۔
نوان کولوسیکرا نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ لاستھ مالنگا تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں سری لنکا کی بیٹنگ کی مختصر ہدف کے تعاقب میں مشکلات سے دوچار رہی اور چھ وکٹیں گنواں بیٹھی۔ سری لنکا نے مطلوبہ ہدف بیسویں اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ کوشل پریرا ناٹ آوٹ بائیس رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ مچل جونسن نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔