تیسرا ون ڈے: نیوزی لینڈ کا زمبابوے کیخلاف کلین سوئپ

NZ

NZ

نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں دو سو دو رنز سے ہرا کر کلین سوئپ مکمل کرلیا۔ مین آف دی میچ برینڈن مک کلم نے اٹھاسی گیندوں پر ایک سو انیس رنز بنائے۔

ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر تین سوتہتر رنز بنائے۔ برینڈن مک کلم نیطوفانی اننگز میں سات چوکے اور پانچ چھکے لگائے، مارٹن گپٹل نے پچیاسی اور راب نکول نے اکسٹھ رنز بنائے اور کیویز کو ایک سو ترپن رنز کا آغاز فراہم کیا۔

زمبابوے کے برائن وٹوری نے نو اورز میں ایک سوپانچ رنز دیئے۔ وہ ون ڈے کرکٹ میں سو رنز سے زیادہ دینے والے چوتھے بولر ہیں۔ زمبابوے کی ٹیم ایک سو اکہتر رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کپتان برینڈن ٹیلر پینسٹھ رنز کے سوا کوئی بیٹسمین وکٹ پر نہیں ٹھہرسکا۔