تیل مہنگا ہوگیا، بیچنے والے پھر بھی خسارے میں

Oil

Oil

پاکستان(جیوڈیسک)تیل مہنگا ہوگیا مگر تیل بیچنے والے پھربھی خسارے میں رہے۔ مالی سال دوہزار بارہ کی آخری سہ ماہی میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع آدھے سے بھی کم رہ گیا۔

جون کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران عرب لائیٹ کی قیمت کم رہی۔ جس کی وجہ سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو انوینٹری پر نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ جے ایس ریسرچ کے مطابق سیکٹر کی آمدنی میں اسی فیصد کی کمی ہوئی۔ تاہم قیمتوں میں اضافے کے بعد موجودہ سہ ماہی میں منافع بڑھ جانے کا امکان ہے۔