سندھ (جیوڈیسک) سندھ میں جاتی بلاک میں تیل و گیس کی تلاش کے لئے پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ اور کویت پٹرولیم کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔ پی پی ایل حکام کے مطابق کویت میں ہونے والے اس معاہدے پر پاکستان کی جانب سے ڈی جی پیٹرولیم کنسیشن قاضی سیلم صدیقی اور کویت پیٹرولیم کی جانب سے اس کے ذیلی ادارے کویت فارن پیٹرولیم ایکسپلوریشن کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نظار الاداسانی نے دستخط کئے۔
پی پی ایل حکام کے مطابق کویت فارن پٹرولیم ایکسپلوریشن کمپنی سے لیٹر آف انٹنٹ پر بھی دستخط ہوئے ہیں۔ معاہدے کے مطابق 2009کی پٹرولیم پالیسی کے تحت کویت فارن پٹرولیم ایکسپلوریشن کمپنی جاتی بلاک میں آپریٹر کی حیثیت سے کام کرے گی جبکہ پی پی ایل اس منصوبے میں جوائنٹ وینچر کے تحت پارٹنر ہوگی۔