اسلام آباد: (جیو ڈیسک) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تینوں نو مسلم لڑکیوں حلیمہ حفصہ اور فریال نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی جانے سے انکار کر دیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق تینوں نومسلم لڑکیوں کو کراچی لیجانے کیلئے ائرپورٹ لے جایا گیا تھا تاہم ان کے انکار کرنے کے بعد اسلام آباد میں ہی مقیم کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیش نظر نو مسلم لڑکیوں کو ان کی مرضی کے مطابق ان کے شوہر اور اہل خانہ کے حوالے کیا جائے گا ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نو مسلم لڑکیوں نے اسلام آباد میں ہی شوہروں کے پاس چھوڑنے کا کہا ہے اس لئے کراچی نہیں لے جایا جارہا۔ پولیس حکام نے نومسلم لڑکیوں کو ہدایت کی ہے کہ جب بھی وہ کراچی آنا چاہئیں ایک روز پہلے آگاہ کریں تاکہ ان کو سیکورٹی دی جائے تینوں لڑکیوں کو کل ان کے شوہروں کے حوالے کیا جائے گا۔