تیونس میں پہلے جمہوری انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری

tunisia

tunisia

تیونس میں پہلے جمہوری عام انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے، منتخب ہونے والی اسمبلی آئین بنائے گی،عبوری حکومت کے قیام اور نئے انتخابات کا اعلان کریگی۔
تیونس وہ پہلا ملک ہے جہاں سے عرب ممالک میں جاری سیاسی و سماجی اصلاحات کی تحریک کا آغاز ہوا۔ ایم اے پاس نوجوان کے سبزی کے ٹھیلے کو پولیس کے گرانے۔ اور اس کے نتیجے میں اس نوجوان کی خودکشی پر شروع ہونے والا یہ احتجاج۔ اصلاحی تحریک کا رخ اختیار کرگیا۔ نتیجے میں گزشتہ اکتیس سال سے ملک پر حکمرانی کرنے والے صدر زین العابدین کو ملک چھوڑ کر سعودی عرب فرار ہونا پڑا۔ ایک کروڑ چار لاکھ آبادی کا پچپن فیصد حصہ ووٹ ڈالنے کا اہل ہے اور آج اپنی پسند کی امیدواروں کا انتخاب کریگا۔