نیویارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی “سٹار وارز” فلموں کے خالق جارج لوکاس نے اپنی دوست میلوڈی ہابسن کے ساتھ منگنی کا اعلان کر دیا ہے۔
نیویارک: منگنی کا اعلان لوکاس کی فلم کمپنی نے ایک بیان میں کیا لیکن شادی کی تاریخ کے بارے میں بیان میں کچھ نہیں کہا گیا۔ اڑسٹھ سالہ لوکاس اور تینتالیس ہابسن گزشتہ چھ سال سے ایک دوسرے کے قریب ہیں۔
یہ لوکاس کی دوسری شادی ہو گی۔ انہوں نے انیس سو ستتر میں ”سٹار وارز” سیریز کی پہلی فلم بنائی تھی جو ہالی ووڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی سیریز ہے۔