جارجیا (جیوڈیسک) جارجیا نے عام معافی قانون کے تحت 189 قیدیوں کو رہا کر دیا۔
تبلیسی جارجیا نے عام معافی قانون کے تحت 189 قیدیوں کو رہا کر دیا ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جارجین پارلیمنٹ کی بھاری اکثریت سے منظور کئے گئے عام معافی قانون کے تحت 189 سیاسی قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے جن میں 2005 سے 2011 کے درمیان ہونے والے مظاہروں کے دوران گرفتار کئے گئے اپوزیشن مظاہرین بھی شامل ہیں۔