جامشورو(جیوڈیسک) جامشورو پولیس نے ٹول پلازہ کے عملے کو تشدد کا نشانہ بنانے پر صوبائی وزیر توقیر فاطمہ سمیت آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
جامشورو پولیس نے ٹول پلازہ سپر ہائی وے کے پروجیکٹ منیجر کرنل ریٹائرڈ کی درخواست پر صوبائی وزیر توقیر فاطمہ اور ان کے گارڈز کیخلاف تشدد اور ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
3 اکتوبر کوصوبائی وزیرکے قافلے نے ٹول ٹیکس ادا کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ان پر ٹول ٹیکس لاگو نہیں ہوتا اور مار پیٹ کی۔ جامشورو پولیس کے مطابق 3 اکتوبر کو ہی صوبائی وزیر کی درخواست پر ملازمین کے خلاف مارپیٹ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔