جامع مسجد خالقیہ میں ایک فکی نشت کا انعقاد کیا گیا

لالہ موسیٰ(جی پی آئی)تحریک منہاج القرآن لالہ موسیٰ کے زیر اہتمام جامع مسجد خالقیہ میں ایک فکی نشت کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلام کو درپیش مختلف چیلنجز سے نمٹنے کیلئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی عالمگیر فکر سے روشناس کروایا گیا تفصیلات کے مطابق نشت میں ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے حالیہ دورہ انڈیا کے بارے میں ڈاکومنٹری فلم بذریعہ پروجیکٹر دکھائی گئی اس ڈاکومنٹری میں دورہ حدیث کا کلپ نمایاں رہا جس میں شیخ الاسلام نے بریلویت کے ٹائٹل کو اہل سنت کے کلاف سازش قرار دیا اور علماء کو نصیحت کی اہل سنت سے نیچے کا کوئی نام ہمیں اپنے لئے قبول نہ کریں عالمی سطح پر اسلما کو درپیش ایک اور اہم مسئلہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کا الزام ہے جسے ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اسلام کے منافی قرار دیا ہے تقریب میں علامہ غلام ربانی چشتی قاری عبدالعزیز نقشبندی صاحبزادہ ضیاء الحسن اشرفی پیر عبدالستار سیفی پروفیسر امجد محمود ڈاکٹر شوکت علی علامہ طارق چشتی کیپٹن (ر) مشتاق احمد عبدالواحد قاری عابد قاری اکبر علی حافظ آفتاب مولا حافظ اقبال سیالوی اور دیگر مشاہیر نے شرکت کی ہے۔