بالی ووڈ میں دلوں کے کھیل کھیلنے والے اداکارجان ابراہام کی اپنی دوست پریا سے شادی کی خبریں گردش میں ہیں۔ بالی ووڈ کی تیکھے نینوں والی بپاشا باسو اچانک آٹھ سال بعد جان کے دل سے اتر گئیں۔ اور پھر ان کی نظروں میں جچ گئیں ایک اور حسینہ جو ان کی بچپن کی محبت نکلیں۔ جان ابراہام کے تو وارے نیارے ہوگئے اور سنا ہے دوستی اتنی بڑھی کہ انھوں نے پریانکا سے شادی کرلی وہ بھی چوری چھپے جان اس شادی کا اقرارکھلے عام کیوں نہیں کررہے یہ تو علم نہیں مگر اڑتی اڑتی خبریں ان کی شادی کی تصدیق کررہی ہیں۔