ممبئی(جیوڈیسک) ممبئی بالی ووڈ کے چاکلیٹ ہیرو جان ابراہم ایک بار پھر رومانٹک فلموں میں واپسی کے لیے تیار ہیں جس کے لیے ان کی آنے والی نئی رومانٹک ڈرامہ فلمآئی می اور میںکا پہلا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا۔
نئے ہدایتکارکپل شرما کی اس فلم میں جان ابراہم کیساتھ چترانگدا سنگھ اور پراچی دیسائی ہیروئنز کا کردار ادا کررہی ہیں۔ فلم کی کہانی ایک سادہ طبیعت کے مالک نوجوان میوزک پروڈیوسر کے گرد گھومتی ہے جو بیک وقت دو لڑکیوں کے عشق میں گرفتار ہوجاتا ہے اور پھر اسے زندگی کے کیسے کیسے رنگ دیکھنے پڑتے ہیں۔شرشتی بہل آریا اور گولڈی بہل کی پروڈیوس کردہ یہ فلم رواں سال یکم مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنائی جارہی ہے۔