اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدا مرزا نے مخدوم جاوید ہاشمی اور شاہ محمود قریشی سمیت چھ اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منطور کرلیئے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے میمونہ ہاشمی، خواجہ محمد خان ہوتی، جہانگیر خان ترین، سردار اصف احمد علی کے استعفے منطور کیئے ہیں یہ اراکین قومی اسمبلی پہلے ہی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔ اسپیکر نے مزید کاروائی کے لیئے استعفے الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیئے ہیں۔