جاپان : ( جیو ڈیسک) جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ جاپان کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں آئیویٹ اور آئمری میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئیگئے، جن کی ریکٹراسکیل پر شدت چھ اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے بعد جاپان میں سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ۔ ابتدائی طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم تمام امدادی اداروں کو بھی ریڈ الرٹ کردیا گیا ہے۔