جب عشق سکھاتا ہے آدابِ خود آگاہی
Posted on July 8, 2012 By Adeel Webmaster علامہ محمد اقبال
jab ishq sikhata hai
جب عشق سکھاتا ہے آداب خود آگاہی
کھلتے ہیں غلاموں پر اسرار شہنشاہی
عطار ہو ، رومی ہو ، رازی ہو ، غزالی ہو
کچھ ہاتھ نہیں آتا بے آہ سحر گاہی
نومید نہ ہو ان سے اے رہبر فرزانہ!
کم کوش تو ہیں لیکن بے ذوق نہیں راہی
اے طائر لاہوتی! اس رزق سے موت اچھی
جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی
دارا و سکندر سے وہ مرد فقیر اولی
ہو جس کی فقیری میں بوئے اسد اللہی
آئین جوانمرداں ، حق گوئی و بے باکی
اللہ کے شیروں کو آتی نہیں روباہی
علامہ محمد اقبال