شدید عوامی دباو کے بعد مالدیپ کے صدر محمد نشید نے استعفی دے دیا۔ مالدیپ کے فوجی سربراہ برگیڈیر احمد شیام نے میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ ایک جج کو برطرف کرنے کے متنازع فیصلے کے بعد عوام کی جانب سے صدر نشید کا استعفی کا مطالبہ کیا جا رہا تھا اور گذشتہ کئی ہفتوں سے صدر کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری تھا۔ صدر نشید نے آج استعفی دینے اور اقتدار اپنے نائب محمد وحید حسن کو سونپنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔