جرمن فٹ بال لیگ : بروشیا ڈورٹ منڈ کی نورم برگ کیخلاف فتح

Jerman Footballs

Jerman Footballs

جرمن(جیودیسک) فری برگ : جرمن فٹ بال لیگ میں دفاعی چیمپئن بروشیا ڈورٹ منڈ نے نورم برگ کو دو صفر سے ہرا کر اپنی ٹاپ پوزیشن مستحکم بنالی جبکہ بائرلیورکیوسن اور فری برگ کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

جرمنی کے شہر فری برگ میں میزبان ٹیم اور بائر لیورکیوسن کے درمیان کھیلا گیا میچ سنسنی خیز رہا۔ دونوں ٹیموں کو گول کرنے کے کئی مواقع ملے مگر کوئی بھی ٹیم بال کو گول پوسٹ میں پہنچانے میں ناکام رہی ۔جرمن فٹ بال لیگ کی دفاعی چیمپئن بروشیا ڈورٹ منڈ نے نورم برگ کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین گول سے شکست دے دی ۔

ہوم گرانڈ پر ڈورٹ منڈ کی جانب سے پہلا گول پینلٹی پر بلازکووسکی نے کیا ۔ڈورٹ منڈ کی برتری نے تماشائیوں کو جشن منانے پر مجبور کر دیا ۔ابھی یہ جشن جاری تھا کہ بلازکووسکی نے اپنا اور ٹیم کا دوسرا گول کر کے ٹیم کی برتری ڈبل کردی ۔فاتح ٹیم کا تیسرا اور آخری گول مارکو ریوس نے کیا ۔اس فتح کے ساتھ ہی ڈورٹ منڈ کی ٹیم نے جرمن فٹ بال لیگ میں اپنی نمبرون پوزیشن مزید مستحکم بنالی ہے۔