جسمانی صحت کیلئے ذہنی صحت کس قدر ضروری ہے

گجرات : جسمانی صحت کیلئے ذہنی صحت کس قدر ضروری ہے اس سلسلہ میں اہم پروگرام گزشتہ روز ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں منعقد ہوا ، جس میں پروفیسر ارشد جاوید ، سید قاسم علی شاہ ، پروفیسر سید صابر حسین شاہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذہنی امراض ہماری روز مرہ زندگی پر اثر اندا زہوتے ہیں ، اور ان امراض کا علاج بے حد ضروری ہے کیونکہ ذہنی امراض کے مریض خصوصی توجہ کے حامل ہوتے ہیں اور ان کو اس امراض سے نجات کیلئے گھر والوں کے ساتھ ساتھ دوستوں کی توجہ کی بھی ضرورت ہوتی ہے ، تا کہ وہ جسمانی طور پر تو فٹ ہوتے ہیں لیکن ذہنی طور پر معزور افراد احساس کمتری کا شکار رہتے ہیں ، لہٰذا ہمیں چاہیے کہ معاشرے میں بڑھتے ہوئے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کیلئے ذہنی امراض کے مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں تاکہ معاشرے میں پائی جانے والی بے چینی دور ہو سکے اور معاشرہ صحت مند ہو ، تقریب کا اہتمام مس نوشین ، سید صابر حسین شاہ نے گجرات گجرات سائیکالوجیکل فورم کے زیر اہتمام کیا گیا تھا