اسلام آباد (جیوڈیسک) جسٹس (ر) بھگوان داس فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے عہدے سے ریٹائر ہو گئے، نئے چیئرمین کیلئے سابق صدر پرویز مشرف کے ملٹری سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل (ر) شفقات احمد کا نام پر غور۔ اسلام آباد جسٹس (ر) بھگوان داس فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی سی سی) کے عہدے سے ریٹائر ہوگئے۔ وہ تین سال تک فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے عہدے پر فائز رہے۔
چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کیلئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) شفقات احمد کے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) شفقات احمد گزشتہ ماہ پاک فوج سے ریٹائر ہوئے تھے۔ وہ سابق صدر پرویز مشرف کے ملٹری سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔