سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی فیصل سبزواری نے جعلی مدارس پر پابندی کا مطالبہ کیا جبکہ سینئر وزیر پیر مظہرالحق نے پالیسی بیان میں جعلی مدارس کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں جعلی مدارس کا سوال کراچی کے علاقے میں سہراب گوٹھ کے ایک مدرسے سے ستر بچوں کو بازیاب کرائے جانے کے معاملے پر اٹھایا گیا۔ رکن صوبائی اسمبلی فیصل سبزواری کا کہنا تھاکہ جعلی مدارس پر پابندی عائد ہونی چاہیے جس پرسینئر وزیر تعلیم پیر مظہر نے ان کی تائید کی اورکہاکہ علماحکومت کا ساتھ دیں اورجعلی مدارس کی نشاندہی کی جائے۔