امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے جمرود کی مسجد میں خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں جمہوریت کو کمزور کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ واشنگٹن میں جاری ایک بیان میں امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا عسکریت پسندی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں۔ اس مشکل گھڑی میں امریکا پاکستان کے ساتھ ہے۔ ہیلری نے خودکش بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے مہینے میں مسجد کے اندر نمازیوں کو نشانہ بنانا بربریت کی حد ہے اور اس سے شدت پسندوں ظالمانہ سوچ کی عکاسی ہوتی ہے۔