جمعیت علما اسلامPK72کے گرینڈ جرگے کے مشران نے اپوزیشن لیڈر الحاج اکرم خان درانی سے ملاقات
Posted on January 29, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
بنوں( جی پی آئی ) جمعیت علما اسلامPK72کے گرینڈ جرگے کے مشران نے ملک عباس علی خان ممش خیل کے قیادت میں درانی ہائوس میوہ خیل سورانی میں اپوزیشن لیڈر الحاج اکرم خان درانی سے ملاقات کر تے ہوئے پرزور مطالبہ کیا کہ آئندہ عام انتخابات 2013میں پی کے72سے 13یونین کونسل پر مشتمل یہ جرگہ ملک شاہ محمد خان وزیر کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں ۔ جرگے میں یونین کونسل دائود شاہ سے ڈاکٹر عصمت اللہ خان ، مشر دائود شاہ سے ملک محمود خان اعوان ، ممند خیل سے ملک حکومت خان ، بکاخیل سے مولانا ضبط علی خان سمیت درجنوں مشران نے الحاج اکرم خان درانی کی توجہ پی کے 72کے عوام سابقہ ناظمین و علاقے کے مشران و کارکنان و عہدیداران کی طرف مبذول کرائی اور کہا کہ ملک شاہ محمد خان وزیر 13یونین کونسل کے عوام کا متفقہ امیدوار ہے۔
ہم جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ، جمعیت علما اسلام خیبر پختونخواہ کے امیر مولانا امان اللہ خان ، جمعیت علما اسلام کے صوبائی پارلیمانی بورڈ سے اپیل کرتے ہیں کہ آئندہ عام انتخابات میں عوام اور مشران کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے مقبول عام اور فخر وزیر ملک شاہ محمد خان کو ٹکٹ دیا جائے ۔ انہوں نے الحاج اکرم خان درانی سے کہا کہ ہمیں اور کوئی امیدوار منظورنہیں ۔ اپوزیشن لیڈر حاجی اکرم خان درانی نے گرینڈ جرگے کے مطالبے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم کارکنان اور عہدیداران کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور اس کا فیصلہ جمعیت علما اسلام کے صوبائی پارلیمانی بورڈ کریگا۔ یاد رہے کہ وزیر ہائوس بیرون کچہری گیٹ سے ہزاروں کارکنان پر مشتمل جمعیت علما اسلام کے رہنما ملک شاہ محمد خان وزیر کی قیادت میں ایک بڑا قافلہ روانہ ہوا جو پہلے درانی ہائوس میوہ خیل اور بعد میں مولانا نصیب علی شاہ کانفرنس میں شرکت کی ۔ سٹیچ سیکرٹری نے ملک شاہ محمد خان کے جلوس کو خوش آمدید کہا ۔ سب سے بڑا جلوس کی قیادت ملک شاہ محمد خان کر رہے تھے اس کے بھائی ملک گل باز خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com