اسلام آبا جموںو کشمیر جرنلسٹس آرگنائزیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ پریس فائونڈیشن کو فعا ل بنانے کے لیئے فور ی طور پر اس کے انتخابات کا اعلان کیا جائے اور10 سال تک استعمال ہونے والے فنڈز کی تفصیلات کو مشتہر کیا جائے۔ریاست کے صحافیوں کے رہائشی مسائل کے حل کے لیے تما م اضلاع اور دیگر علاقوں میں جرنلسٹس کالونیاں اورصحت کی سہولیات فراہم کی جائیں۔آرگنائزیشن کو فعا ل کرنے کے لیئے مرکزی عہدیدار تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کریں گے اور عامل صحافیوں کو اس میں شامل کیا جائے گا۔
آرگنائزیشن کے مرکزی عہدیداران کے اجلاس میں مرکزی صدر حافظ محمدمقصود، سیکرٹری جنرل سردار طاہر عباسی،چیف آرگنائزر خالد چوہدری،ناصر شریف بٹ،نذرمحمد خان،ممتاز الراعی،سردار عبدالرزاق خان،سجاد جرال،راجہ عزیز کیانی،سید افراز گردیزی،راجہ عبدالحفیظ، سردارر اشد نذیر، عابدحسین شاہ ،رفیق مغل ،اور حاجی رضوان اکرم نے شرکت کی۔اجلاس میں قراردادوں کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ریاستی اخبارات کو کام کرنے والے صحافیوں کی تنخواہوں سے مشروط کیا جائے۔
بیمار ہونے والے صحافیوں کے مفت علاج کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔فیصلہ کیا گیا ہے کہ صحافیوں کے پیشہ وارانہ تربیت اور موجودہ حالات میں تحریک آزادی کشمیرکے حوالے سے میڈیا کو جانبدار کردار ادا کرنا چاہیے۔شرکاء نے کہا کہ آزاد کشمیر کے ورکنگ جرنلسٹس اس وقت متعدد مسائل کا شکارہیں۔
تمام اضلاع میں رہائشی مسائل کو حل کرنے کے لیئے جرنلسٹس کالونیوں کے لئے جگہ مختص کی جائے۔جبکہ صحافیوں کے بچوں کی اعلیٰ تعلیم کے لیے خصوصی گرانٹ جاری کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پریس فائونڈیشن جمہوری عمل کے تسلسل کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔اور ممبر شپ کی سکرونٹی کے لیے غیر جانبدار کمیٹی تشکیل دی جائے۔انہوں نے کہا کہ فائونڈیشن کے فنڈز کے استعمال کے حوالے سے بھی ریاستی صحافیوں میں شدید تحفظات ہیں۔جن کو دور کرنے کے لیئے تفصیلات مشتہر کی جائیں۔صدرآرگنائزیشن حافظ محمد مقصود نے ا علان کیا کہ 5ء فروری یوم یکجہتی کے موقع پر تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے