وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ موجودہ جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ موجودہ دور حکومت میں جتنی قانون سازی ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی۔ وزیراعظم ہاوس اسلام آباد میں چیرمین سینیٹ فاروق ایچ نائیک نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سینیٹ کے انتخابات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری اداروں جڑیں مضبوط ہورہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اٹھاوریں آئینی ترمیم سمیت قانون سازی کے حوالے سیموجود حکومت نے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں کی حکومت مفاہمت پر یقین رکھتی ہیاور اسی مفاہمتی پالیسی کے تحت اپنی مدت بھی پوری کرے گی۔