مردان : (جیو ڈیسک)وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف مسلسل سازششیں ہورہی ہیں۔ مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پہلے سینٹ کا انتخاب اور بجٹ رکوانے کی سازششیں ہورہی تھیں اور اب جمہوریت کے خلاف سازششیں ہو رہی ہیں۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہہ عدالتوں کا احترام پیپلز پارٹی سے زیادہ کوئی نہیں کرتا جب لوگ جدہ میں تھے اس وقت عوام کی جنگ پیپلز پارٹی لڑ رہی تھی سات انہوں نے کہا کہ سازش صرف ایک ہی ہورہی ہے وہ بھی جمہوریت کے خلاف۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ انیس سو تہتر کا آئین بحال کرکے اداروں کو مضبوط بنادیا ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کو پٹری سے نہیں اترنے دے گی انہوں نے مردان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور نئے منصوبوں کا اعلان بھی کیا۔