جمہوریت کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کیا جائے گا۔ شہباز شریف

shahbaz

shahbaz

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کوئی ادارہ جمہوریت مخالف نہیں اگر جمہوریت کے خلاف کوئی سازش ہوئی تو اس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار نے ڈی جی آئی ایس آئی کے استعفی کی بات نہیں کی۔
وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ نواز شریف اگر چاہتے تو سولہ مارچ کو عدلیہ بحالی کے لئے لانگ مارچ میں حکومت کا خاتمہ کرسکتے تھے لیکن ان کے ذہن میں ایسی کوئی بات نہیں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام ادارے جمہوریت کے حامی ہیں۔