جنرل جیمزکا دورہ پاکستان منسوخ نہیں ملتوی ہوا،امریکا

General James Jones

General James Jones

امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے جنرل جیمز میٹس کا دورہ پاکستان منسوخ نہیں ملتوی کیا گیا ہے۔ پاک فوج نے جب بھی انہیں دعوت دی وہ پاکستان آجائیں گے۔
سفارتخانے کے ترجمان کا جنرل جیمز کے دورہ پاکستان کی منسوخی کے حوالے سے کہنا تھا کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے جنرل جیمز میٹس پاکستان آنے کو تیار ہیں۔ ان کے پاکستان دورے کو ملتوی کیا گیا ہے جو عسکری قیادت کی دعوت پراسلام آباد آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق نیٹوحملوں کی تحقیاتی رپورٹ پر پاک فوج نے عدم اتفاق کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ حملے پر باقاعدہ معافی مانگنے تک پاک امریکا فوجی تعلقات معمول پر نہیں آئیں گے۔