پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کو رواں سال دنیا کی 70 طاقتور ترین شخصیات کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ بھارت کی حکمران جماعت کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی، وزیر اعظم منموہن سنگھ اور امریکی صدر اوباما بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ امریکی جریدے فوربس میں شائع ہونے والی دنیا کی طاقتور ترین افراد کی فہرست میں امریکی صدر باراک اوباما پہلے نمبر پر ہیں ،دوسرے نمبر پر چین کے صدر ہوجن تا جبکہ تیسرے نمبر پر روس کے وزیر اعظم ولاد میر پیوٹن ہیں۔ بھارت کی کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی کو 12 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ وزیر اعظم منموہن سنگھ کو اس فہرست کے تحت دنیا کا 19 واں طاقت ور ترین شخص قرار دیا گیا ہے، آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل شجاع پاشا 57 ویں جبکہ پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کو 34ویں پوزیشن پر رکھا گیا ہے۔