جنرل کیانی حقانی نیٹ ورک کے بڑے حامی نہیں، مائیک مولن

michael mullen

michael mullen

امریکی فوج کے سربراہ ایڈمرل مائیک مولن کہتے ہیں کہ وہ آئی ایس آئی کے بارے میں اپنے بیان کے ایک ایک لفظ پر قائم ہیں۔ آئی ایس آئی کو حقانی نیٹ ورک سے روابط ختم کرنا ہوں گے۔
امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں مائیک مولن نے کہا کہ جنرل کیانی حقانی نیٹ ورک کے بڑے حامی نہیں ہیں نہ بھی دعوی نہیں کرتے کہ پاک فوج اور آئی ایس آئی کا حقانی گروپ پر کنٹرول ہے۔ مائیک مولن نے مزید کہا کہ وہ کافی عرصے سے آئی ایس آئی اور حقانی نیٹ ورک کے وابط کے بارے میں بتانا چاہتے تھے۔ امریکی فوج پر حملے کے بعد ان کو سب کچھ بتانا پڑا۔
امریکی فوج کے سربراہ نے دعوی کیا کہ حقانی نیٹ ورک اور آئی ایس آئی کے کچھ عناصر میں رابطے ہیں۔ ان کے مطابق آئی ایس آئی کا یہ حصہ پاکستان میں محفوظ پناہ گاہوں سے طالبان اور دیگر شدت پسند افغانستان بھیجتا ہے۔ اس مسئلے کو پاکستان اور امریکہ کی حکومتوں اور فوج کو حل کرنا چاہئے۔ پاکستان کو حقانی نیٹ ورک سے تعلق ختم کرنا ہوگا۔ مائیکل مولن نے کہا کہ امریکہ کا آئی ایس آئی کے ساتھ کچھ شعبوں میں انتہائی مثبت تعلق ہے اور اس حوالے سے مزید بہتری آرہی ہے۔