جنرل کیانی کی چین کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں

kayani

kayani

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے بیجینگ میں چین کے اعلی سول اور ملٹری حکام سے ملاقاتیں کیں جن میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ جنرل کیانی کے ساتھ ملاقاتوں میں چینی حکام نے پاکستان کو اپنا قابل اعتماد دوست قرار دیتے ہوئے تمام شعبوں خصوصا دفاع میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ جنرل اشفاق کیانی کے ساتھ ملاقات میں چینی جنرل چن بنگ دے نے پاکستان اور چین کی دوستی کو لوہے سے زیادہ مضبوط قرار دیا۔ جنرل کیانی نے کہا کہ دونوں ملکوں کی افواج عوام اور حکومتوں کو اس سدا بہار دوستی پر فخر ہے۔