جوہانسبرگ یونیورسٹی میں بھگڈر مچنے سے ایک خاتون ہلاک اور بیس افراد زخمی ہو گئے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب داخلے کے خواہش مند طلبا کے ہجوم نے یونیورسٹی کا گیٹ کھلتے ہی اندر داخل ہونے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں بھگڈر مچنے سے ایک خاتون ہلاک اور بیس افراد زخمی ہو گئے۔ یونیورسٹی کی آٹھ سو نشستوں کے لئے ہزاروں طلبا نے داخلے کے لئے درخواست دی تھی۔ انتظامیہ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔