جنوبی افریقہ(جیوڈیسک)جنوبی افریقہ فٹ بال ٹیم کے کپتان اور ایورٹون کے مڈ فیلڈر سٹیون پینار انٹرنیشنل فٹ بال سے علیحدہ ہو گئے ہیں۔
پینار جنہوں نے 2010 کے بعد ارون مکوئینا کی جگہ کپتانی کے فرائض سنبھالے تھے۔ انہیں کم پیمانے پر کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ ایسوسی ایشن کے نام ایک خط میں اپنے فیصلے کا انکشاف کیا ہے۔ یہ خط قومی سکواڈ کے اعلان سے قبل پڑھ کر سنایا گیا۔ 31 سالہ مڈ فیلڈر واحد جنوبی افریقی فٹ بالر ہیں جو بڑے یورپین لیگ مقابلوں میں متواتر حصہ لیتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جسمانی طور پر اپنے کلب اور ملک کے لئے مزید خدمات سرانجام دینے کے قابل نہیں رہے۔