پاک فوج کے جوان عید کے روز جہاں اپنے فرائض جاں فشانی سے انجام دیتے رہے وہیں سنگلاخ پہاڑوں میں گانے بجانے کا اہتمام کرکے آپس میں خوشیاں بھی بانٹتے رہے۔ جنوبی وزیرستان کے پہاڑوں میں قائم پاک فوج کی وقار شہید پوسٹ میں ڈیوٹی پر مامور ہر جوان پوسٹ کو اپنا گھر اور ساتھی اہلکاروں کو اپنی فیملی کا حصہ سمجھتا ہے۔ اسی جذبے کی وجہ سے جوانوں کو خوشی اور غم کے موقع پر اپنے گھر والوں سے دوری کا احساس نہیں ہوتا۔ عید کے موقع پر جوانوں کے لیے خصوصی کھانے کا اہتمام اور افسروں سے ملنے والی شاباش ان کا حوصلہ بڑھانے کا باعث ہوتی ہے۔ عید کا موقع ہو اور خوشی کے گیت نہ ہوں یہ بھلا کیسے ممکن ہے۔ فوجی جوان بھی ڈیوٹی سے فارغ ہونے پر ناچ گانے کی محفل سجا کر خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔