سیول: جنوبی کوریا میں موسلا دھار بارش کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے سترہ افراد ہلاک اور متعدد عمارتیں مٹی میں دب گئے جبکہ تین افراد لاپتہ ہیں۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مسلسل بارش کے باعث جنوبی کوریا کے وسطی پہاڑی علاقے میں مٹی کے تودے تفریحی مقام پر قائم عمارتوں پرگرے ۔ حکام کا کہناہے کہ مٹی بھرجانے سے عمارتوں میں داخل ہونا مشکل ہے اور امدادی کام متاثر ہورہا ہے۔ تاہم اب تک سترہ افراد کی لادشیں نکال ل گئی ہیں اور لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔