لاہور : (جیو ڈیسک) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جو الزام ان پر تھا اس کی سزا نہیں دی گئی خط کے معاملے میں وزیر اعظم تک بات نہیں آتی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج پوری دنیا لکھ رہی ہے کہ ان کا فیصلہ درست تھا،خط لکھنے کافیصلہ پہلے بھی اٹارنی جنرل نے کیا تھا،واپس لینے کا فیصلہ بھی اٹارنی جنرل کا تھا،خط کے معاملے میں وزیراعظم تک بات نہیں آتی۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جو الزام ان پر تھا اس کی سزا نہیں دی گئی،آئین کا تحفظ کیا جو میری اولین ذمہ داری تھی، ان کا کہنا تھا کہ خندہ پیشانی سے ہر چیز برداشت کی، اپنے حلف کی پاسداری کی جس پر مطمئن ہوں ۔