ملائیشیا : (جیو ڈیسک)ملائیشیا کے شہر مالاکا میں جونئیر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان مقابلہ دو دو گول سے برابر رہا.کھیل کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے دفاعی حکمت عملی کو برقرار رکھا۔ میچ کے پانچویں منٹ میں محمد دلبر نے گیند کو جال میں پہنچا کر پاکستان کو سبقت دلا دی، پچیسویں منٹ میں بھارت کے امت روہیداس نے گول کرکے پہلے ہاف میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔ دوسرے ہاف میں پاکستان کیجانب سے دوسرا گول محمد عرفان نے کیا جواب میں بھارتی کھلاڑی آکاش دیپ نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔
دو دو گول کے اسکور پر کھیل کا اختتام ہوا۔ پاکستان اپنا آخری رانڈ میچ کل سری لنکا سے کھیلے گا۔